اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توشہ خانہ ریفرنس : بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے گرفتاری دیدی

31 Jan 2024
31 Jan 2024

(لاہور نیوز) توشہ خانہ ریفرنس میں عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں گرفتاری دے دی۔

توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ آنے کے بعد بشریٰ بی بی  گرفتاری دینے خود اڈیالہ جیل پہنچ گئیں جہاں نیب ٹیم پہلے سے ہی موجود تھی تاہم نیب کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونا باقی ہیں جس کی وجہ سے  بشری بی بی کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو خواتین کی بیرک منتقل کیا جائے گا جبکہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ  سے گرفتاری کے حوالے سے کاغذی کارروائی کی جارہی ہے ۔

بشریٰ بی بی کو خواتین کی معمول کی بیرک میں رکھا جائے گا اور ان کا میڈیکل بھی جیل ہسپتال کے اندر ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 14،14 سال قید کی سزا

واضح رہے کہ  احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14،14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی  اور اہلیہ کو  10 سال کے لیے نااہل بھی قرار دیا ہے۔

 عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر مجموعی طور پر 1 ارب 57 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے