30 Jan 2024
(ویب ڈیسک) سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں دوسرے روزبھی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 57 ڈالر کی اونس کی سطح پر آ گئی ہے۔اسی طرح مقامی سطح پر بھی سونے کی فی تولہ اور فی 10 گرام قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار ایک سو روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔دریں اثنا ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے بڑھ جانے سے نئی قیمت ایک لاکھ 85 ہزار 271 روپے ہو گئی ہے۔