اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے: ڈاکٹر گوہر اعجاز

30 Jan 2024
30 Jan 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر صنعت و تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے ایف پی سی سی آئی اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی، وفد نے ڈاکٹر گوہر اعجاز کو وزیر داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے، اسلام آباد 5 بلین ڈالر کی برآمدات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی، جواہرات اور پھولوں کی برآمدات کے مواقع موجود ہیں، کاروباری برادری مل کر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرے، اسلام آباد کی کاروباری برادری اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داریاں بھی نبھائے۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ دونوں چیمبر مل کر نہ صرف برآمدات بڑھائیں بلکہ سماجی ترقی کیلئے بھی کام کریں۔وفد نے وزیر داخلہ و تجارت کو کاروباری برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، وفد نے ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود میں بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے