اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جماعت اسلامی کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر ڈی سی فیصل آباد سے جواب طلب

30 Jan 2024
30 Jan 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر ڈی سی فیصل آباد سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس  علی باقر نجفی نے رہنما جماعت اسلامی محبوب الزمان کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جماعت اسلامی نے 23 جنوری کو ڈی سی فیصل آباد کو جلسے کے لیے خط لکھا، جب ہم نے درخواست دی تو یقینی بنایا کہ کسی دوسری سیاسی جماعت نے 2 فروری کے لیے جلسے کی اجازت نہیں مانگی۔

درخواست گزار نے کہا کہ 24 جنوری کو ڈی سی فیصل آباد نے معاملہ سی پی او آفس ریفر کر دیا، 24 جنوری کو ڈی سی فیصل آباد سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کسی دوسری سیاسی جماعت کے جلسے کی کوئی بات نہیں کی۔

درخواست میں کہا گیا کہ اب مسلم لیگ ن کو 2 فروری کے لیے جلسے کی اجازت دی گئی ہے، مسلم لیگ ن کیجانب سے ڈی سی فیصل آباد کو 20 جنوری کی درخواست ظاہر کی گئی ہے، مسلم لیگ ن کی درخواست پر کوئی ڈائری نمبر نہیں، درخواست پچھلی تاریخ میں ظاہر کی گئی ہے۔

 درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت جماعت اسلامی کو دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے۔

عدالت نے معاملے پر ڈی سی فیصل آباد سے جواب طلب کرتے  ہوئے درخواست پر مزید سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے