اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سوئی گیس ٹیرف میں اضافہ، درخواست گزار کو نظر ثانی کیلئے اوگرا سے رجوع کی ہدایت

29 Jan 2024
29 Jan 2024

(لاہور نیوز) سوئی گیس کے ٹیرف میں اضافے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو نظر ثانی کے لئے اوگرا سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

سوئی گیس کے ٹیرف میں اضافے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے گیس کے ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، اوگرا نے چھوٹے ہوٹلز اور ٹی سٹالز کو بھی فیکٹریوں اور بڑے مالز کی فہرست میں شامل کر دیا ہے، ٹی سٹال اور چھوٹے ہوٹلوں سے فی یونٹ 1650 روپے وصول کئے جاتے تھے جو فی یونٹ بڑھا کر 3900 روپے کر دیئے گئے ہیں، اسی طرح آئس فیکٹری سے فی یونٹ 3900 روپے اور جنرل انڈسٹری سے 2200 روپے فی یونٹ وصول کئے جا رہے ہیں، عدالت اوگرا کے جاری نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے ریمارکس دیئے کہ حکومت کی پالیسی کے خلاف درخواست گزار اوگرا میں نظر ثانی کی درخواست دائر کریں۔

عدالت نے درخواست گزار کو نظر ثانی کے لئے اوگرا سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے