29 Jan 2024
(ویب ڈیسک) سمیڈا کے زیراہتمام کاروباری خواتین کے لئے انسانی وسائل کے انتظام وانصرام کے موضوع پر ورکشاپ 30 جنوری کو ہو گی۔
اتھارٹی کیمطابق ورکشاپ ویمن ریسورس سینٹر اینڈ انکیوبیشن لاہور میں ہو گی جس میں انسانی وسائل کے انتظام وانصرام ، منصوبہ بندی ، بھرتی و انتخاب، ٹیم کی ترقی و حکمت عملی اور انسانی وسائل کو مجموعی انتظامی نظام میں ضم کرنے بارے معلومات فراہم کی جائے گی ۔
ورکشاپ میں ابھرتی ہوئی اور موجودہ کاروباری خواتین چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے کاروباری مالکان اور خواتین کے کاروبار کے سی ای اوز اور موضوع پر معلومات کو بہتر بنانے کے خواہشمند افراد شرکت کریں گے۔