29 Jan 2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے انتخابی نشان سے متعلق رہنما تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے انتخابی نشان گدھا گاڑی الاٹ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار پی پی 32 گجرات سےصوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے ہیں، سپریم کورٹ نےالیکشن لڑنے کی اجازت دی، اب انتخابی نشان مور الاٹ نہیں کیا جا رہا،استدعا ہے کہ انتخابی نشان مور الاٹ کرنے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو کل کیلئے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔