اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیراعظم کے ترقیاتی بجٹ پر 53 ارب روپے کا کٹ لگانے کی تیاری

29 Jan 2024
29 Jan 2024

(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے ترقیاتی بجٹ پر 53 ارب روپے کا کٹ لگانے کی تیاری کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق اقدامات کے تحت وزیراعظم کے ترقیاتی بجٹ کیلئے فنڈز روکنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ تجاویز منظوری کیلئے قومی اقتصادی کونسل میں پیش کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق جولائی سے دسمبر 2023 تک وزیراعظم کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے تحت تقریباً 2 ارب جاری کئے گئے اور بجٹ میں 80 ارب روپے کے 9 منصوبے شامل تھے۔

زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے پروگرام کیلئے 30 ارب مختص تھے، بجٹ میں وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کیلئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے تھے جبکہ چھوٹے قرضوں کیلئے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت 10 ارب روپے مختص تھے۔

اسی طرح وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے 5 ارب روپے مختص تھے، پاکستان انڈومنٹ فنڈ برائے ایجوکیشن کیلئے 5 ارب روپے مختص تھے، وزیراعظم آئی ٹی سٹارٹ اپ اور وینچر کیپیٹل پروگرام کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے تھے۔

ذرائع نے مزید کہا ہے کہ بجٹ میں وزیراعظم کی جانب سے سپورٹس اقدامات کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے تھے، وزیراعظم کے سبز انقلاب پروگرام کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے تھے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگرام کیلئے 5 ارب روپے فنڈ میں رکھے گئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے