29 Jan 2024
(لاہور نیوز) عام انتخابات کے سلسلے میں آزاد امیدواروں کے پوسٹرز اور فلیکسز اتارنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 171 سے آزاد امید وار رانا سکندر ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست گزار نے حلقے میں انتظامیہ کی جانب سے اپنے پوسٹرز اور فلیکسز اتارنے کے اقدام کو چیلنج کیا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پی پی 171 سے آزاد امیدوار ہونے کی بنیاد پر پوسٹرز اور فلیکسز اتارے جا رہے ہیں، انتظامیہ کے اقدامات کی وجہ سے انتخابی مہم چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے، پوسٹرز اور فلیکسز صرف آزاد امیدوار ہونے کی بنیاد پر اتارے جا رہے ہیں۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ انتظامیہ کو پوسٹرز اور فلیکسز اتارنے سے روکنے کا حکم دے۔