اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کے قانون کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

29 Jan 2024
29 Jan 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کے قانون کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کی شق 215 آئین اور بنیادی حقوق کے خلاف ہے، الیکشن کمیشن کا کسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینے کا اختیار آئین کے منافی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے پارٹی الیکشن کا عام انتخابات پر کوئی اثر نہیں ہو سکتا۔

عدالت سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن ایکٹ کی شق 215 کو کالعدم قرار دیا جائے اور عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان واپس لینے کو غیر قانونی عمل قرار دے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ مؤقف کا پشاور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں میں ذکر کیا گیا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اس سب کو کس ادارے نے دیکھنا ہے؟ جس پر وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں لکھا ہے کہ یہ سب الیکشن کمیشن نے دیکھنا ہے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن نہ عدالت ہے اور نہ ہی ٹریبونل، تاہم دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے