اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بانی پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل روکنے کی درخواست، وکیل الیکشن کمیشن کی استدعا منظور

29 Jan 2024
29 Jan 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل روکنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ملتوی کردی گئی ۔

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر جیل ٹرائل کی کارروائی شروع کر رکھی ہے، الیکشن کمیشن کا جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، عدالت اوپن اور فری اینڈ فیئر ٹرائل کا حکم دے ۔

دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے قانونی دستاویزات پیش کرنے کیلئے مہلت مانگ لی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ہم مزید کچھ قانونی دستاویزات پیش کرنا چاہتے ہیں مہلت دی جائے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو مزید دستاویزات لگانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل روکنے کے لیے درخواستیں سماعت کے لیے مقررکی گئی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے