29 Jan 2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے خاور مانیکا اور بشری بی بی کی طلاق کی دستاویزات کا ریکارڈ لینے کی اپیل خارج کردی۔
لاہور ہائیکورٹ نے شہری آفاق کی اپیل عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی۔
اپیل کنندہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ سنگل بنچ نے طلاق کے ریکارڈ کے لیے دائر درخواست کو سنے بغیر خارج کر دیا، بنچ نے میرٹ کی بنیاد پر درخواست پر سماعت نہیں کی۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور طلاق کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے۔