29 Jan 2024
(لاہور نیوز) شاہدرہ ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن میں تین موٹر سائیکل سواروں کو روکنے پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں فیضان خان عرف ہیٹو نامی ڈاکو ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد کر لی گئی ہے جبکہ دو ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے دو روز قبل شہری کو مخبری کے شبہ میں چھریوں کے وار سے زخمی بھی کیا تھا۔