اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آئی جی پنجاب کا پولیس دفاتر اور تھانوں کے ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کا حکم

28 Jan 2024
28 Jan 2024

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس دفاتر اور تھانوں میں جاری ترقیاتی کام جلد مکمل کرنےکا حکم دے دیا۔

انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے مختلف دفاتر اور تھانوں کے دورے کیے اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، آئی جی پنجاب نے تھانہ شفیق آباد اور ایس ڈی پی او آفس شفیق آباد کا معائنہ کیا، انہوں نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے دفتر کی زیر تعمیر عمارت کا بھی جائزہ لیا ، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین اور سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی عثمان انور نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا دفتر جدید سہولیات سے آراستہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ہوگا۔

انہوں نے تھانہ گلبرگ، تھانہ اچھرہ، ڈی ایس پی سی آئی اے اچھرہ کی عمارتوں کا بھی دورہ کرکے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، آئی جی پنجاب سپیشل انیشی ایٹو پولیس اسٹیشن ماڈل ٹاؤن اور ایس ڈی پی او دفتر بھی پہنچے ۔

آئی جی عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کے تھانوں کے بعد ایس ڈی پی اوز کے دفاتر کو اپ گریڈ کر رہے ہیں، پولیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کا مقصد پولیس ورکنگ کو بہتر بناتے ہوئے شہریوں کیلئے سروس ڈلیوری کو مزید آسان بنانا ہے، سپروائزری افسران باقی زیر تکمیل کام کو اپنی نگرانی میں جلد از جلد مکمل کروائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے