28 Jan 2024
(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سبزی منڈی میں تحریک لبیک پاکستان کے دفتر پر فائرنگ میں پی پی 146 سے امیدوار اکرم رضوی زخمی ہوگئے۔
سبزی منڈی کے علاقے میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے دفتر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے پی پی 146 سے ٹی ایل پی کے امیدوار اکرم رضوی زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق انتخابی امیدوار اکرم رضوی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی جبکہ ٹی ایل پی کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔