28 Jan 2024
(لاہور نیوز) بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے تشدد کا نشانہ بننے والے ملازم نے تشدد کی وجہ بتا دی۔
راحت فتح علی خان کے ملازم نوید حسنین نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ راحت فتح علی خان میرے استاد اور میں ان کا شاگرد ہوں، ہمارا شاگردی کا سلسلہ 40 سال سے چلتا آ رہا ہے، استاد ہونے کے ناطے وہ مجھے مار بھی سکتے ہیں، ڈانٹ ڈپٹ بھی کر سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جو کچھ بھی چل رہا ہے وہ سب جھوٹ کا پلندہ ہے، ویڈیو میں جس بوتل کا ذکر ہوا وہ دم والے پانی کی بوتل تھی جو مجھ سے گم ہو گئی، دم والے پانی کی بوتل راحت فتح علی خان کے مرشد نے انہیں دی تھی۔
نوید حسنین نے کہا کہ میرے والد کا راحت فتح علی خان سے 40 سالہ تعلق ہے، ویڈیو میں میرے والد بھی موجود ہیں، جس نے بھی یہ ویڈیو بنائی اس نے سازش کی اور وہ بہت بڑا بلیک میلر ہے۔