27 Jan 2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے کہ ہم اداکارہ صبا فیصل کو' ٹیوب لائٹ' کہہ کربلاتے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ اسما عباس نے ایک پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے صبا فیصل کی خوبصورتی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ صبا فیصل نے مصنوعی خوبصورتی کا استعمال کیا ہے لیکن اُنہوں نے حد میں رہ کر مصنوعی خوبصورتی کے لیے سرجری وغیرہ کروائیں اور میں تو اُن سے بہت متاثر ہوتی ہوں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ صبا فیصل کا چہرہ خراب نہیں ہوا بلکہ اُن کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور اُن کا چہرہ ہمیشہ چمکتا رہتا ہے جس کی وجہ سے ہم انہیں ٹیوب لائٹ کہتے ہیں۔