27 Jan 2024
(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکار و گلوکار عمیر جیسوال نے مداحوں سے ملک میں بارشوں کیلئے دعاوں کی اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق عمیر جیسوال نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی سیلفی پوسٹ کی جس میں وہ سفید قمیض شلوار میں ملبوس ہیں اور چہرے سے کافی پُراعتماد نظر آرہے ہیں۔گلوکار نے اپنی سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ صاف آسمان اور روشن دھوپ والے دن کے لیے الحمدللہ۔
اُنہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم! ہمارے ملک پاکستان میں بارشوں کے لیے لازمی دُعا کریں اور اُن تمام لوگوں کے لیے بھی دُعا کرنا نہیں بھولیں جو سانس کے مسائل کا شکار ہیں۔آخر میں عمیر جیسوال نے مختلف امراض میں مبتلا افراد کے لیے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک سب کو شفا دے، آمین۔