اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی سے عام آدمی کا برا حال، سبزیاں اور پھل عوام کی پہنچ سے دور

27 Jan 2024
27 Jan 2024

(لاہور نیوز) مہنگائی سے عام آدمی کا برا حال ہے۔ سبزیاں اور پھل بڑھتی قیمتوں کے سبب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئے۔

حکومت اور انتظامیہ مہنگائی مافیا کو لگام ڈالنے میں ناکام رہی۔ مہنگائی سے لوگوں کی قوتِ خرید دن بدن سکڑنے لگی ہے۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 5 سبزیوں کے نرخ بڑھ گئے۔ ٹماٹر 5 روپے مہنگا کر کے سرکاری قیمت 120 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں 160 روپے فی کلو تک بیچے جا رہے ہیں۔ لہسن 720 ، ادرک 650 ، پیاز 220 ، سبز مرچ 170 روپے کلو میں فروخت، مٹر 300 ، شملہ مرچ 290 ، بینگن اور گوبھی 150 روپے کلو بکنے لگے۔

برائلر معمولی سا سستا ہو کر بھی غریب کی پہنچ سے بدستور دور ہے۔ مرغی کا گوشت 7 روپے سستا، فی کلو قیمت 644 روپے ہو گئی۔ فارمی انڈوں کی قیمت 416 روپے فی درجن پر برقرار ہے۔

پھل بھی عام آدمی کی پہنچ میں نہ رہے۔ مارکیٹ میں اناربدانہ 950 ، کھجور ایرانی 600 ، سیب 440 اور امرود 180 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

شہری کہتے ہیں ہر طرف مہنگائی ہے، دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہو گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے