27 Jan 2024
(ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایک سال میں 400 فیصد اضافے کے باوجود گیس مزید مہنگی کرنیکی سفارش کر دی۔
وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 41 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے اور حکومت کی منظوری کے بعد اگلے ماہ سے اضافہ لاگو ہونے کا امکان ہے۔
یار رہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نیا ٹیرف نومبر سے لاگو ہو گیا ہے جس کے تحت گھریلو صارفین کو دو کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک کیٹیگری نان پروٹیکٹڈ اور دوسری پروٹیکٹڈ ہے۔ اس تقسیم کے تحت جو گھریلو صارفین 4 ماہ کے دوران یعنی نومبر سے فروری تک اوسطاً 91CM یا اس سے زیادہ گیس استعمال کرتے ہوں وہ نان پروٹیکٹڈ کہلائیں گے جب کہ 90 سے کم پروٹیکٹڈ کہلائیں گے۔