26 Jan 2024
(لاہور نیوز) روپے کی قدر بحال ہونے لگی، انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 59 پیسے پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 67 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے اضافے کیساتھ 281 روپے 50 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔