26 Jan 2024
(ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں5ڈالر بڑھ جانے سے نئی قیمت 2 ہزار 40 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔دریں اثنا مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 400 روپے کااضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے فی تولہ ہو گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 342 روپے اضافے سے نئی قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 642 روپے کی سطح پر آ گئی۔سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں چاندی کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا، جس سے فی تولہ چاندی کی قیمت 2600 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔