اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کی امریکی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت

26 Jan 2024
26 Jan 2024

(لاہور نیوز) امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی سرمایہ کاروں کیلئے سب سے پرکشش اور منافع بخش مقام ہے، امریکی سرمایہ پاکستان کے کاروباری ماحول سے استفادہ کریں۔

پاکستان چیمبر آف کامرس یو ایس اے کے صدر عامر پپرانی اور ان کی ٹیم کے ساتھ ورچوئل ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) پاکستان اور خطے کی ایک بڑی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کیلئے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور ون ونڈو حل فراہم کرے گی۔

پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ آئی ٹی، توانائی، زراعت اور معدنیات ہمارے ترجیحی شعبے ہیں ،تاہم ہم اپنی معیشت کے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کریں گے، ایس آئی ایف سی کا قیام اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں، خاص طور پر پاک امریکی تاجر برادری جو اپنی مادر وطن میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں کو کاروباری مقاصد میں مناسب طریقے سے سہولت فراہم کی جائے۔

عامر پپرانی نے پاکستانی سفیر مسعود خان کو پی سی سی یو ایس اے کی سرگرمیوں خاص طور پر پاکستان بزنس ایکسپو کے بارے میں بتایا جو اکتوبر میں ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں منعقد ہو گی جس میں مختلف شعبوں میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی جن میں کھیل اور سرجیکل، آئی ٹی، خوبصورتی، صحت، خوراک، مشروبات، تیل، گیس، گھریلو استعمال کی اشیاء، ٹیکسٹائل اور پاکستانی زیورات شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے