اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شیخ رشید کی درخواست پر سماعت، سپرنٹنڈنٹ جیل کی عدم حاضری پر تحریری جواب طلب

26 Jan 2024
26 Jan 2024

(ویب ڈیسک) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شیخ رشید احمد کی اڈیالہ جیل کی انتظامیہ کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کے دوران سپرنٹنڈنٹ کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کر لیا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کی انتظامیہ کے خلاف شیخ رشید کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی،اے ٹی سی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔

سپرنٹنڈنٹ کی عدم حاضری پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید کو فیملی سے ملاقات کیوں نہیں کروائی جا رہی، جیل انتظامیہ نے انہیں گرفتار نہیں کیا بلکہ عدالتی احکامات پر انہیں وہاں بھیجا گیا۔

شیخ رشید کے وکیل سردار شہباز نے توہینِ عدالت کی ایک اور درخواست بھی دائر کر دی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیخ رشید کو جیل میں بی کلاس نہیں دی جا رہی، جیل انتظامیہ نے عدالت کو جواب دیا کہ شیخ رشید کو بی کلاس جیسی ہی سہولیات دی جا رہی ہیں۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کر تے ہوئے انہیں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے