اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیراعظم کا چینی ہم منصب کو خط، 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی درخواست

26 Jan 2024
26 Jan 2024

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چینی ہم منصب کو خط لکھا دیا جس میں انہوں نے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کی ہے۔

انوارلحق کاکڑ نے چین کے وزیراعظم کو ایک سال کیلئے قرض مؤخر کرنے کی درخواست کی جبکہ چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک سال کیلئے جلد رول اوور ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کیلئے 23 مارچ 2024 کو ڈیپازٹ ٹائم مکمل ہو جائے گا موجودہ قواعد و ضوابط پر 2 ارب ڈالر قرض ایک سال کیلئے رول اوور کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

2 ارب ڈالر کا ڈیپازٹ جلد رول اوور کرانے کیلئے وزارت خزانہ اور چینی حکام رابطے میں ہیں۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے خط میں مالیاتی تعاون پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

انوار الحق کاکڑ نے خط میں کہا ہے کہ چین کی جانب سے مشکل معاشی صورتحال میں حکومت پاکستان کو قرض ادا کیا گیا، چین کی جانب سے مجموعی طور پر 4 ارب ڈالر کا قرض بطور سیف ڈیپازٹ حاصل کیا ہوا ہے، چین سے 4 ارب ڈالر قرض ملنے سے پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ کم ہوا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے