26 Jan 2024
(لاہور نیوز) نواحی علاقے مریدکے میں 7 کے قریب ڈاکوؤں نے مسافروں سے بھری کوچ کو لوٹ لیا اور بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ڈکیتی کا واقعہ مریدکے جی ٹی روڈ پر پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے کوچ کو روکا اور اس میں داخل ہو کر اسلحے کے زور پر مسافروں کو یرغمال بنا لیا، اس دوران ڈاکوؤں نے کوچ کو کئی چکر بھی لگوائے۔
ڈاکوؤں نے کافی دیر تک مسافروں سے لوٹ مار کی اور پانچ لاکھ روپے نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون لے کر فرار ہو گئے، پولیس نے متاثرین کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔