25 Jan 2024
(ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 24 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 19 جنوری کو ختم ہونیوالے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 24 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مرکزی بینک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 8 ارب 27 کروڑ ڈالر ہو گئے۔ گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے جبکہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں بھی کی گئی۔
مجموعی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 34 کروڑ ڈالر ہو گئے، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر موجود ہیں ۔