اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آزاد امیدوار قرار دینے کیخلاف سلمان اکرم راجہ کو الیکشن کمیشن سے رجوع کی ہدایت

25 Jan 2024
25 Jan 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر سلمان اکرم راجہ کو الیکشن کمیشن سے رجوع کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ سلمان اکرم الیکشن کمیشن سے رجوع کریں، الیکشن کمیشن سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

قبل ازیں دوران سماعت  جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ  کیا بیلٹ پیپر چھپ چکے ہیں؟ جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے جواب دیا کہ 80 فیصد کے قریب چھپ چکے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کسی امیدوار کی نشاندھی کیسے ہوتی ہے؟ جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ بیلٹ پیپر پر انتخابی نشان اور امیدوار کا نام ہوتا ہے، بیلٹ پیپر پر ماضی میں اور نہ اب سیاسی جماعتوں کا نام لکھا جاتا ہے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فارم 33 کے مطابق 2 طرح کے امیدوار ہوتے ہیں، آزاد اور سیاسی جماعتوں کے، سیاسی جماعت کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر امیدوار اس سیاسی جماعت کا کہلاتا ہے۔

جس پر جسٹس باقر نجفی نے استفسار کیا کہ کیا سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے؟ جس پر  الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ یہ لازم ہے کہ سرٹیفکیٹ متعلقہ شخص کی جانب سے جاری کیا جائے، انتخابی نشان کے بغیر ایک جماعت بحیثیت جماعت الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتی۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد آزاد امیدوار قرار دینے کیخلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے