اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا زیر تکمیل پراجیکٹس کو جلد مکمل کرنے کا حکم

25 Jan 2024
25 Jan 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے زیر تکمیل پراجیکٹس کو جلدازجلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت  پلاننگ  اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا 8واں اجلاس  ہوا جس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایا کہ امامیہ کالونی اوور ہیڈ بریج تکمیل کے  قریب ہے، فروری کے آغاز میں نگران  وزیراعظم کو افتتاح کے لئے مدعو کیاجائے گا جبکہ  بند روڈ کوریڈور پر سب ویز، بڈھا راوی بریج اور دیگر تعمیرات مکمل ہو چکی ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ  پنجاب  نے معیار کے مطا بق پراجیکٹس جلد مکمل کرنے کا حکم دیا، وزیراعلیٰ  محسن نقوی نے اجلاس میں فیصل آباد، راولپنڈی اورگوجرانوالہ  میں سیف سٹی اتھارٹیز کے قیام پر پیشرفت کاجائزہ لیا، تینوں شہروں میں مجموعی طورپر  775 سرویلنس سائٹس پر 5076 کیمرے نصب ہوں گے۔

اجلاس میں پنجاب کے 16 بڑے ہسپتالو ں میں  مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پراجیکٹ پر بھی  غور کیا گیا، سروسز ہسپتال کے سرجیکل، ایڈمن اور میڈیکل بلاکس اسی ہفتے مکمل  ہوں گے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی  نے  لاہور زو اورسفاری زو کی اپ گریڈیشن اور تعمیراتی  کام بھی  جلد  مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے