اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توشہ خانہ،190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ پرفرد جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی

25 Jan 2024
25 Jan 2024

(ویب ڈیسک) احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ ریفرنسز میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف فردجرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر ہوگئی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ ریفرنسزپر سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، امجد پرویز ایڈووکیٹ،عرفان بھولا اور سہیل عارف جبکہ  وکلاء صفائی بیرسٹر علی ظفر، سلمان صفدر، سکندر ذوالقرنین،عثمان گل اور دیگر عدالت پیش ہوئے ۔

وکیل امجد پرویز نے مؤقف اختیار کیا کہ آج190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں فردجرم عائد ہونا تھی، ملزمان نے حاضری یقینی بنانا تھی لیکن بشری بی بی آج بھی موجود نہیں، جان بوجھ کر کیسز میں تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے بشری بی بی سے فون پر بات نہیں کرنے دیتے، مجھے معلوم نہیں ہوتا کہ وہ آرہی ہیں یا نہیں، لینڈلائن سے ہی بات کروا دیا کریں، سارا ڈرامہ8 فروری کیلئے ہورہاہے،عدالت 8 فروری کے بعد ان کیسز کی سماعت رکھ لے، زرداری اور نواز شریف کے توشہ خانہ کیسز میں 13 فروری کی تاریخ دے دی گئی ہے، ان کیلئے خاص شفقت کی جارہی ہے اور ہمارے روزانہ کیسز ہوتے ہیں۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ ہمارے کیسززیادہ اوروکیل کم ہوتے ہیں، وکلاء صفائی کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی بار بار استدعا کی گئی ، توشہ خانہ ریفرنس میں بھی وکلاء صفائی تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی ، توشہ خانہ ریفرنس میں سلمان صفدر اور سکندر ذوالقرنین آئندہ سماعت پر وکالت نامے جمع کرائیں گے۔

عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت ہفتہ27 جنوری اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے