اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جرائم کی روک تھام کیلئےسیف سٹی کا 'کرائم سٹاپر' نمبر متعارف

25 Jan 2024
25 Jan 2024

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جرائم کی روک تھام کیلئے" کرائم سٹاپر" نمبر متعارف کروا دیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق شہری لاہور سمیت پنجاب بھر سے سیف سٹی کرائم سٹاپر نمبر 03372332489 پر کال کر کے شکایت درج کروا سکتے ہیں، نمبر جرائم کی روک تھام کی خفیہ اطلاع دینے کے لیے متعارف کروایا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ "سیف سٹی کرائم سٹاپر" نمبر پر جرائم کی اطلاع کال کر کے اور ویب سائٹ کے ذریعے بھی دی جا سکتی ہے، "سیف سٹی کرائم سٹاپر" پر منشیات فروشوں، دہشت گردوں، قحبہ خانہ چلانے والوں کی اطلاع دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کرائم سٹاپر پر ڈکیتوں، اشتہاری ملزمان و عدالتی مفرور، جعلی مصنوعات بنانے والوں کی اطلاع دی جا سکتی ہے،شہری "کرائم سٹاپر" پر جنسی جرائم، جوئے کے اڈے، انسانی سمگلنگ، ناجائز اسلحے اور بجلی، گیس اور پانی کی چوری بارے بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ "سیف سٹی کرائم سٹاپر" سروس صرف خفیہ اطلاع دینے کیلئے ہے، سیف سٹی کرائم سٹاپر پر کال کرنے والے کا نمبر ظاہر نہیں ہوتا، سیف سٹی ویب سائٹ www.psca.gop.pk پر بھی تصویری یا ویڈیو شواہد کیساتھ خفیہ معلومات دی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی کی صورت میں شہری 15 پر ہی رابطہ کریں، شہری معاشی، معاشرتی، سماجی اور سنگین نوعیت کے جرائم بارے رازداری کیساتھ اہم معلومات بھجوائیں، اپنے بچوں کے روشن اور محفوظ مستقبل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے