اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نو مئی: بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کیخلاف 12 مقدمات کے چالان پیش

25 Jan 2024
25 Jan 2024

(ویب ڈیسک) 9 مئی کے کیسز میں پولیس نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 12 مقدمات کے چالان پیش کردیے، شیخ رشید کے خلاف بھی چالان پیش کیے گئے ہیں، عدالت نے تمام چالان سماعت کیلئے منظور کرلیے۔

نومئی کے واقعات سے متعلق بانی پی ٹی آئی  کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات کے چالان پیش کردیے گئے۔

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 12 مقدمات کے چالان پیش کیے گئے ہیں جبکہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف بھی چالان پیش کر دیے گئے ہیں۔ عدالت نے تمام چالان سماعت کے لیے منظور کرلیے۔

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 فروری تک توسیع کردی گئی، آئندہ تاریخ پر تمام ملزمان میں مقدمات کی فرد جرم کے لیے نقول تقسیم کی جائیں گی۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی بھی کمرہ عدالت موجود تھے۔

بانی پی ٹی آئی نے جج سے کہا کہ نو مئی کو ہائی کورٹ اسلام آباد سے میری غیر قانونی گرفتاری کی گئی اور مجھے انصاف دینے کے بجائے میرے خلاف انتقامی مقدمات درج کر دیے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے