اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو ٹریس کرنے کا سافٹ ویئر تیار

25 Jan 2024
25 Jan 2024

(لاہور نیوز) سیف سٹیز اتھارٹی نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کو ٹریس کرنے کا اپنی نوعیت کا پہلا سافٹ ویئر تیار کر لیا۔

پنجاب میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پکڑنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال شروع کردیا گیا، سیف سٹیز اتھارٹی نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کو ٹریس کرنے کا اپنی نوعیت کا پہلا سافٹ ویئر تیار کر لیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ  پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سی سی ٹی وی کیمرے سافٹ ویئر کی مدد سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلز چلانے والوں کی نشاندہی کریں گے، پنجاب پولیس آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک قوانین کا نفاذ یقینی بنا رہی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ  سافٹ ویئر کے ذریعے ٹریس ہونے والے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں پر جرمانہ عائد ہو گا،آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیسڈ سافٹ ویئر ایس ایس پی رفعت بخاری نے ایم ڈی سیف سٹیز  احسن یونس کی قیادت میں تیار کیا جس کے استعمال سے شہری ٹریفک قوانین پر زیادہ سنجیدگی سے عمل کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں  بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 2 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہو گا، شہری دوران سفر حادثات اور بھاری جرمانے سے محفوظ رہنے کے لیے ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے