اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

25 Jan 2024
25 Jan 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے 12 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مونس الہٰی نے کاغذات نامزدگی میں غلط معلومات فراہم کیں اور اپنے اثاثے چھپائے، ان کو مفرور اور اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے مطابق مونس الہٰی 2 مقدمات میں اشتہاری ہیں اور وہ تاحال بیرون ملک میں مقیم ہیں۔

یاد رہے کہ 9 جنوری کو لاہور ہائی کورٹ کی ایپلٹ ٹریبونل نے پرویز الہٰی، ان کی اہلیہ قیصرہ الہٰی اور ان کے صاحبزادے و سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے