اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کوئی سکیورٹی تھریٹ ہے اور نہ ہی سکول کالج بند کرنیکی ہدایت کی: آئی جی پنجاب

25 Jan 2024
25 Jan 2024

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ سکول یا کالج بند کرنے کی کوئی ہدایت نہیں دی گئی اور نہ کوئی سکیورٹی تھریٹ ہے۔

ایک بیان میں آئی جی پنجاب نے واضح کیا ہے کہ یہ فیک نیوز ہے اور شہری اس پر کان نہ دھریں، تمام سکول اور کالج کھلے ہیں جب کہ پولیس بھی بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 22 جنوری کو خبر سامنے آئی تھی کہ اسلام آباد کی تین جامعات سکیورٹی خدشات پر غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی گئیں۔

سکیورٹی الرٹ حساس اداروں کی جانب سے جاری کیےگئے ہیں، بند کی گئی جامعات میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، ایئر یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی شامل ہے۔

بعدازاں بتایا گیا تھا کہ اسلام آباد میں سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی کو 26 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے