اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بغاوت کیس : فواد چودھری کی تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں ضمانت کنفرم

25 Jan 2024
25 Jan 2024

(لاہور نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں ضمانت کنفرم کر دی۔

فوادچودھری کے خلاف سرکاری ملازمین کو بغاوت پر اُکسانے اور فراڈ کیسز کی سماعت ہوئی، عدالت نے فواد چودھری کی تھانہ آبپارہ میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد اور دونوں بیٹیاں کمرۂ عدالت میں موجود تھیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے فواد چودھری کی 10 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت کنفرم کی ، وکیل فیصل چوہدری نے استدعا کی کہ فواد چوہدری کی ضمانت کنفرم کر دیں، لاؤڈ سپیکر کا الزام ہے، تمام دفعات قابل ضمانت ہیں۔

جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ فواد چودھری شامل تفتیش ہو چکے ہیں، ان کے خلاف دوسرے کیس کی سماعت کچھ دیر بعد کرتے ہیں، تب تک وہ اپنی فیملی سے ملاقات کر لیں۔

وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ میرے وکیل قمر عنایت الیکشن لڑ رہے ہیں، انہیں ڈر ہے یہ نہ ہو وہ کچہری آئیں اور گرفتار ہو جائیں۔

جس پر جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ یہ الیکشن منفرد نوعیت کا ہے جہاں وکلاء زیادہ انتخابات لڑرہے ہیں، اچھی بات ہے، پڑھے لکھے لوگ پارلیمنٹ میں آئیں گے، معاشرے میں بہتری کے لیے ہمیشہ وکلاء سے پوچھا جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے