اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں گیریژن علاقوں میں سیاسی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد

25 Jan 2024
25 Jan 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کی نگران حکومت نے گیریژن علاقوں میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، جھنڈے اور بینرز کی نمائش پر پابندی عائد کردی۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں عام انتخابات کے سکیورٹی انتظامات کا بغور جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، ڈی جی رینجرز پنجاب، دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے عہدیداروں اور سول وعسکری حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

الیکشن کمشنر پنجاب، سیکرٹری داخلہ اور دیگر حکام نے الیکشن انتظامات پر بریفنگ دی جبکہ بیلٹ پیپرز کی محفوظ نقل وحمل، پولیس، رینجرز اور فوج کے دستوں کی 3 درجاتی تعیناتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں پولنگ سٹیشنز کی سکیورٹی، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، کنٹرول رومز اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔ ایپکس کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابط اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے پر اتفاق بھی کیا۔

انتخابات کے دوران امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے جامع اقدامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ الیکشن سے پہلے، دوران اور بعد میں امن اومان کیلئے مثالی اشتراک کار کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ایپکس کمیٹٰی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کے دن اسلحہ کی نمائش اور نقل وحمل پر سختی سے پابندی پر عملدرآمد کرایا جائے گا جبکہ الیکشن ڈے پر سوشل میڈیا کی سخت نگرانی کی جائے گی اور شرپسندی پھیلانے والے عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس نے فیصلہ کیا کہ گیریژن ایریاز میں سیاسی جلسے، جلوس،جھنڈے اور بینرز کی نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے شرکاء کو بتایا کہ پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کی رہنمائی کیلئے چیک لسٹ اور ہینڈ بک مہیا کر دی گئی ہے۔

اس موقع پر شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ ووٹرز کو پرامن ماحول میں حق رائے دہی کا موقع فراہم کرنے کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے اور انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے اشتراک کار کو مثالی بنایا جائے گا۔

کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کا کہنا تھا کہ الیکشن کے پر امن انعقاد کے لیے مختلف محکموں کے قریبی تعاون سے سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی پر پورا فوکس ہے۔

اجلاس میں ڈیرہ غازی خان میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنانے کی مشترکہ کاوش کو بھی سراہا گیا اور نیشنل ایکشن پلان کی روشنی میں مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے