24 Jan 2024
(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی کوہاٹ کے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے شہریار آفریدی کی 6 فروری تک حفاظتی ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 6 فروری تک شہریار آفریدی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا بھی حکم دے دیا۔