24 Jan 2024
(لاہور نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز گفتگو کیس میں لیگی رہنماؤں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف سمیت دیگر کو بری کردیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے کیس پر محفوظ فیصلہ سنایا، ملزمان کے وکلاء نے عدالت میں بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کیےتھے۔
ملزمان میں لیگی رہنماؤں جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب سمیت سابق ایم ڈی پی ٹی وی سہیل علی اور ڈائریکٹر نیوز پی ٹی وی راشد بیگ شامل تھے۔