جرم وانصاف
ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
24 Jan 2024
24 Jan 2024
(لاہور نیوز) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی بڑی کارروائی، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم سے لاکھوں مالیت کی کرنسی برآمد کی گئی ہے، ملزم محمد سعید کو شاہ عالم مارکیٹ لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم سے 15 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کیے گئے۔ ملزم سے حوالہ ہنڈی سے متعلق رجسٹرز اور دیگر ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔
ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔