اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کابینہ کی بینک آف پنجاب کا بورڈ آف ڈائریکٹرز تحلیل کرنے کی منظوری

24 Jan 2024
24 Jan 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کابینہ نے بینک آف پنجاب کا بورڈ آف ڈائریکٹرز تحلیل کرنے کی منظوری دے دی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کا 37واں اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈیرہ غازی خان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز کے لئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں مزار بی بی پاکدامن کے راستے کو کشادہ کرنے کے لئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابق چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ سنبل مرحوم کی بیوہ کو جی او آر ون میں الاٹ کیے گئے گھر کا فوری قبضہ دیا جائے گا۔

 پنجاب کابینہ نے ہیلتھ کیئر کمیشن (ترمیمی) آرڈیننس 2023ء کے دوبارہ اجراء کی بھی منظوری دے دی، لیبر کورٹ ساہیوال اور فیصل آبادمیں پریزائڈنگ آفیسرز کے عہدوں پر تقرری اور  ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ لاہور میں پریزائڈنگ آفیسر کے عہدے پر نامزد گی کی بھی  منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب وائلڈ لائف مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل اور  پنجاب ڈیلیگیشن آف فنانشل پاورز رولز 2016ء میں ترامیم بھی منظور کرلی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے