اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس نے صوبے میں دہشتگردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنا دی

24 Jan 2024
24 Jan 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی جھنگی پر دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے پنجاب پولیس نے ناکام بنا دیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ڈیرہ غازی خان تھانہ وہوا کی چیک پوسٹ جھنگی پر کالعدم تنظیم کے 08 سے 10 دہشت گردوں نے حملہ آور ہونے کی کوشش کی، چوکی پر تعینات بہادر جوانوں نے جدید ترین تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے دہشت گردوں کی نشاندہی کی۔

انہوں نے بتایا کہ کہ ایس ایچ او وہوا کی قیادت میں دوسری ٹیمیں بھی بیک اپ کیلئے فوری موقع پر پہنچیں ، پولیس کے جانبازوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپائی اور بھاگنے پر مجبور کر دیا، صوبے کی تمام سرحدی چوکیوں پر پولیس ٹیمیں شب و روز ہائی الرٹ ہوکر فرائض ادا کر رہی ہیں اور جوانوں کا مورال بلند ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے دشمن خطرناک دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پولیس پوری طرح تیار ہے، ملک دشمن عناصر، دہشت گردوں اور سفاک مجرمان کو کسی صورت صوبے میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، دہشت گردوں کا ہر حملہ ناکام بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے