اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

انتخابی نشان واپسی کیس: اٹارنی جنرل ، الیکشن کمیشن کو نوٹس، جواب طلب

24 Jan 2024
24 Jan 2024

(لاہور نیوز) امیدواروں سے انتخابی نشان واپس لینے کے کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر الیکشن ایکٹ کے سیکشن 215 کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 روز میں جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 آئین سے متصادم ہے، سپریم کورٹ متعدد فیصلوں میں طے کر چکی ہے کہ پارٹی الیکشن کا جنرل انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑتا، آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت پر صرف 2 صورتوں میں پابندی لگائی جاسکتا ہے۔

عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیکشن 215 کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لیا جا سکتا ہے، عوام کی نمائندہ جماعت اور ووٹرز کو اپنی مرضی سے ووٹ دینے سے روکا نہیں جا سکتا، عدالت الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 کالعدم قرار دے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے