اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شیخ رشید کیخلاف 9 مئی کیس: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس

24 Jan 2024
24 Jan 2024

(لاہور نیوز) عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے کیس کی سماعت کے دوران سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 26 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

شیخ رشید سے ملاقات نہ کرانے پر وکلاء نے جیل انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں شیخ رشید کی طبیعت کی ناسازی کے بارے میں بھی عدالت کو آگاہ کیا گیا جس کے بعد عدالت نے جیل انتظامیہ کو شیخ رشید کا طبی معائنہ کرا کے رپورٹ دینے کی ہدایت بھی کر دی۔

دوسری جانب 9 مئی کے کیسز میں شخ رشید کے خلاف درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عدالت نے مقدمات کے تفتیشی افسران کو 2 گھنٹے میں طلب کر لیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے