23 Jan 2024
(لاہور نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔
سابق صدر آصف علی زرداری لاہور میں دو روز قیام کریں گے، آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کو بھی لاہور میں طلب کر لیا، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی این اے 127 کی انتخابی مہم کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
آصف علی زرداری اور مرکزی قیادت کے درمیان ملاقات میں الیکشن کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔