23 Jan 2024
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کی ریلی میں کارکن اصلی شیر لے آیا، نواز شریف نے واپس بھجوا دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی سائٹ ’’ایکس‘‘ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انتخابی مہم کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کی موہنی روڈ پر ریلی نکالی جارہی تھی کہ اس دوران ایک کارکن اصلی شیر لے آیا۔
اصلی شیر کے لانے پر قائد مسلم لیگ ن نے فوری نوٹس لیتے ہوئے شیر کو واپس بھجوا دیا اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ جلسوں اور ریلیوں میں کوئی جانور لے کر نہ آئے۔