23 Jan 2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے 7 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں بحال کر دیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے سات مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا، جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ سمیت سات مقدمات میں عبوری ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی تھیں۔