23 Jan 2024
(لاہور نیوز) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمہ میں صنم جاوید کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے صنم جاوید کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔
دوران سماعت پراسیکیوشن نے ملزمہ کی ضمانت پر دلائل کے لیے مہلت طلب کرلی، عدالت نے پراسیکیوشن کو دلائل کے لیے مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کیخلاف مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔