اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کیوں نہ قاسم سوری کیخلاف آئین شکنی کی کارروائی کا حکم دیا جائے؟ چیف جسٹس

23 Jan 2024
23 Jan 2024

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے نااہلی کیس میں سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

سپریم کورٹ میں سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے قاسم سوری کے وکیل نعیم بخاری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سوری نے حکم امتناعی لے کر پوری اسمبلی مدت کو انجوائے کیا، اب کہہ رہے ہیں اسمبلی ختم ہونے سے کیس غیر مؤثر ہو گیا، کیا آپ نے سپریم کورٹ میں مقدمے کو نہ لگوانے کیلئے کوئی حربہ استعمال کیا؟

چیف جسٹس نے کہا کہ قاسم سوری ملک میں آئینی بحران کی وجہ بنے، قاسم سوری پر کیوں نہ آئین شکنی کی کارروائی کا حکم دیا جائے، حکم امتناع لینے کے بعد مقدمہ سماعت کیلئے مقرر ہی نہیں کرنے دیا گیا، سپریم کورٹ کے اندرونی سسٹم کیساتھ ہیرا پھیری کی گئی۔

وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ قاسم سوری کا مقدمہ دیگر کیسز کے ساتھ عدالت نے یکجا کر دیا تھا جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ کونسا مقدمہ لگنا ہے کونسا نہیں سپریم کورٹ میں پہنچنے والے لمبے ہاتھ ختم کر رہے ہیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مقدمات کیسے یکجا کرائے جاتے ہیں معلوم ہے، 1982 سے وکیل ہوں جس پر نعیم بخاری نے کہا کہ میں 1972 سے ہائی کورٹ کا وکیل ہوں کبھی کوئی مقدمہ فکس نہیں کرایا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ مقدمہ کیسے یکجا ہوا اور اتنا عرصہ مقرر کیوں نہ ہوا اپنی انکوائری بھی کریں گے، سپریم کورٹ استعمال ہوئی تو اسے ٹھیک کرنا ہو گا، یہ صرف ہمارا نہیں سب کا ادارہ ہے، اس کی تباہی صرف ہماری نہیں سب کی تباہی ہے۔

عدالت عظمیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے تین ہفتے میں معاملے پر رپورٹ طلب کر لی، عدالت نے قاسم خان سوری کے حریف لشکری رئیسانی کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے قاسم سوری کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور اپنے دستخط کے ساتھ خود جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے