23 Jan 2024
(لاہور نیوز) لاہو رہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں محکمہ داخلہ کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دےدیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ عدالت نے رجسٹرار کو ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی، رجسٹرار نے بیان دیا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ریکارڈ گم کر دیا ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے۔
بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا۔